تبو نے 46 بہاریں دیکھ لیں
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ تبو نے اپنی زندگی کی 46 بہاریں دیکھ لی ہیں۔اداکارہ تبو کا پورا نام تبسم فاطمہ ہاشمی ہے۔ انھوں نے 1971 میں ایک مسلم گھرانے میں آنکھ کھولی، وہ ماضی کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی کی بھتیجی ہیں ۔
اداکارہ تبو نے 90 کی دہائی میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ 1996 میں ریلیز ہونےوالی فلم ماچس ان کی پہلی فلم تھی۔کیرئیر کے پہلے ہی سال میں اداکارہ کی دوسری فلم کالاپانی ریلیز ہوئی۔ یوں تبو کا فلمی سفر کامیابی سے شروع ہوا ۔ بالی وڈفلموں کی معروف اداکارہ تبو کو اپنی اداکاری کی بہترین صلاحیتوں کے باعث انڈسٹری میں کافی شہرت حاصل ہے۔46 سالہ فلمی اداکارہ تبو حال ہی میں ریلیز ہونےوالی کامیڈی فلم گول مال اگین کا حصہ رہی ہیں جس میں ان کی اداکاری کو کافی پسند کیاگیاہے۔