سنجے دت کی زندگی پر فلم، تبو بھی شامل
بالی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکارہ تبو کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔فلم میں سنجے دت کا حقیقی کردار اداکار رنبیر کپور پیش کررہے ہیں جس میں ان کےساتھ پریش راول، منیشا کوئرالہ، سونم کپور، دیا مرزا اور انوشکا شرما بھی شامل ہیں۔ ان دنوں اداکار ہ تبو روہیت شیٹھی کی نئی فلم گول مال کے سیکوئل میں مصروف ہیں۔