Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن بدلنے والا ہے

واشنگٹن....این بی سی کے ماتحت ڈبلیو اے این ڈی ویب سائٹ نے واضح کیا ہے کہ خلیجی ممالک کے امور میں ایران کی کھلی مداخلتوں سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی محاذ آرائی خطے میں طاقت کا نیا توازن پیدا کریگی۔ مذکورہ ویب سائٹ پر ایک مضمون جاری ہوا ہے جس کاعنوان ہے ”ایران کیخلاف سعودی عرب کے جرات مندانہ اقدامات پر غیر معمولی صدائے باز گشت “۔ مضمون نگار کا کہنا تھا کہ جب سے محمد بن سلمان نے وزیر دفاع کا منصب سنبھالا ہے تب سے سعودی عرب نے نیا طریقہ¿ کار اپنایا ہے۔ ظاہر یہ ہورہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن تبدیل ہونے والا ہے۔ بنیادی تبدیلیاں ہورہی ہیں۔
 

شیئر: