Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرناٹک میں ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کیخلاف بی جے پی کے ریاست گیر مظاہرے

    حیدرآباد۔۔۔بھارتیہ جنتاپارٹی ‘ آر ایس ایس ‘ بجرنگ دل اور وی ایچ پی کے کارکنوں نے 10نومبر کو ٹیپو سلطان کی یوم ِپیدائش منانے پر کرناٹک حکومت کے فیصلہ کیخلاف ریاست کے بیشتر اضلاع میں احتجاج کیا۔ ٹیپو جینتی ورودھی مورچہ سمیتی کے بینر تلے ارکان نے بنگلورکے ٹاؤن ہال میسور کے گاندھی سرکل اور بیشتر مقامات بشمول کڈوگوکے مدکیری اور بیلگاوی میں مظاہرے کئے۔ اس احتجاج اور تقریب کی شدید مخالفت پر ریاستی حکومت نے کئی اضلاع میں دفعہ 144نافذ کردی۔بنگلور میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محقق چدانندامورتی نے ٹیپو سلطان کی پیدائشی تقاریب منانے حکومت کے فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے سابق حکمران کو مخالف ہندو قرار دیا اور الزام لگایا کہ ٹیپو سلطان نے ہزاروں عیسائیوں اور ہندوؤں کے قتل کی ہدایت دی تھی۔ ساتھ ہی ٹیپو سلطان نے ہزاروں افرادکو اسلام میں شامل کرنے کیلئے دبائو ڈالا تھا۔ ان کی تقریبِ پیدائش کانگریس حکومت کی جانب سے منانا مناسب نہیں ۔ لوک سبھا کے رکن پی سی موہن ‘ رکن اسمبلی بی این وجے کمار ‘ بی جے پی کے پڈوگو کے رکن اے کری اپا اور دوسروں نے اس احتجاج میںحصہ لیا۔

 

شیئر: