#فاروق_ ستار، ٹویٹر پر دوسرے دن بھی ٹاپ ٹرینڈ
#فاروق_ ستار کا نام گزشتہ دن پاکستانی ٹرینڈ لسٹ میں8ویں نمبر پر ریکارڈ ہوا جس میں 1745 صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
آج بھی یہ ٹرینڈ ٹاپ لسٹ میں دیکھا جا رہا ہے جوکبھی پہلے نمبر پر پہنچ جاتا اور کبھی نیچے آ جاتا۔
فاروق ستار کا نام ٹویٹر پر چھا جانے کی وجہ گزشتہ دن میں ہونے والی پاکستانی سیاست میں بہت بڑی تبدیلی ہے۔ کراچی کی دو بڑی سیاسی پارٹیوں کا گٹھ جوڑ عمل میں آیا ہے جس کے نتیجے میں مصطفی کمال کی پاک سر زمین پارٹی نے کراچی کی سب سے بڑی پارٹی ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد کا اعلان کر دیا۔ نہ صرف اتحاد بلکہ دونوں پارٹیوں کو ایک پارٹی بنانے کا اعلان بھی ہوا ہے۔
پاک سر زمین پارٹی کا نام بھی ختم ہوگا جس کے بعد کارکنوں اور مخالفین میں ہل چل مچ گئی۔دونوں پارٹیوں کہ سربراہوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام 2018 میں ہونے والے الیکشن میں کراچی کی بہتری کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔
صارفین اس فیصلے پر مزاحیہ ٹویٹس کرتے ہوئے اس گٹھ جوڑ کوایم کیو ایم اورپی ایس پی کی شادی سے تشبیہ دے رہے ہیں۔زیادہ ٹویٹس اس پارٹی کے خلاف ہی کی جا رہی ہیں۔