#ٹویٹر_280_حرف ،پاکستانی ٹویٹرز کیا کہتے ہیں؟
ٹویٹر نے تمام صارفین کے لئے الفاظ کی حد 160 سے بڑھا کر 280 کردی ہے۔ یہ معتدل تعدادہوگئی جسکی وجہ سے ٹویٹر صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اسی خوشی میں پوری دنیا میں تمام صارفین نے ٹویٹر کا رخ کیا اوردوہیچ ٹیگ جاری کردیئے اور دونوں نے عالمی ٹرینڈز میں بھی جگہ بنا لی جن میں #ٹویٹر_280_حرف عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر جبکہ #Twitter280Characters عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا۔ یہ انڈیا اور پاکستان میں تیسرے اور چھٹے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک اور ہیش ٹیگ #280characters بھی پاکستان میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا۔
ٹویٹر میں الفاظ کی تعدادکی اس نئی تبدیلی کے بعد کچھ صارفین تو بہت خوش لیکن کچھ نا خوش نظر آ رہے ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ ٹویٹر کی خوبصورتی ہی یہ ہے کہ کم الفاظ میں اپنی بات بیان کرنا جبکہ اب اس نئی تبدیلی کے بعد ٹویٹر اور باقی سوشل سائٹس میں کوئی فرق نہیں رہا۔ٹویٹر میں اس نئی تبدیلی کے متعلق خبریں سماجی رابطوں کی دوسری سائٹس پر بھی زیر بحث ہیں۔ دوسری طرف کچھ ٹویٹر صارفین اب تصحیح کی سہولت کے انتظار میں ہیں کہ ٹویٹر اپنے صارفین کو ٹویٹ کی تصحیح کرنے کی سہولت کب دے گا۔