ریاض ۔۔۔ولیعہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچتے ہی فرانس کے صدر ایمانویل میکرن سے ملاقات کی ۔ انہوں نے سعودی عرب اور فرانس کے تعلقات، دونوں ملکوں کے درمیان موجود اسٹراٹیجک شراکت کا جائزہ لیا ۔ علاوہ ازیں سعودی وژن 2030ءکے تحت دو طرفہ تعاون کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ کے حالات حاضرہ ، خطے کے امن و استحکام کی خاطر صرف کی جانیوالی مساعی خصوصاً انسداد دہشتگردی کی بابت مشترکہ یکجہتی پر بھی غوروخوض کیا ۔ فرانسیسی صدر نے ریاض پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس سعودی عرب کے ساتھ ہے ۔ اس موقع پر العلاءرائل کمیشن کے گورنر شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان، وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان ، وزیر خارجہ عادل الجبیر ، کابینہ سیکریٹریٹ کے مشیر یاسر الرمیان اور مشیر ایوان شاہی فہد تونسی موجود تھے ۔