نیویارک..... انار مکمل غذائیت سے بھرپورپھل ہے جس میں فائبر، پروٹین، وٹامن اور پوٹاشیم وافرمقدارمیں پایا جاتا ہے۔اناردل و دماغ کو فرحت بخشتا اورجسم میں خون کی قلت دورکرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔یہ نہ صرف خوبصورتی میں چارچاند لگا تا ہے بلکہ معدے اورجگرکی خرابی کو بھی دورکرتاہے۔انارخون کی کمی ہونے سے پیداہونیوالی کمزوری کوفوری طورپر دورکرکے قوت بحال کرتاہے۔ اس کے علاوہ ملیریا، ڈینگی،بخار اورخون کے سرطان جیسے مریضوں کےلئے بھی یہ مفیدہے۔جگرمیں صفراءکی زیادتی ،گرمی،خون کی خرابی، یرقان اور دیگر امراض کےلئے انار سے بہتر کوئی اورچیز نہیں۔ انارکھانے سے چہرے کے کیل مہاسے بھی ختم ہوجاتے ہیں اور ساتھ ہی یہ جسم میں پانی کی کمی کو بھی دورکرتاہے ‘یہ مٹاپے کو بھی دورکرتاہے اور کیلوریزکو کنٹرول میں رکھتاہے۔