نوازالدین کو2 کروڑ ہرجانے کا نوٹس
بالی وڈ فلم 'بابوموشی بندوق کے ہیرو نوازالدین صدیقی اپنی زندگی پرلکھی کتاب واپس لینے کے بعد بھی مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔نوازالدین صدیقی کو ان کی سابقہ اداکارہ دوست سنیتا راجور کی جانب سے قانونی نوٹس بھجوایاگیاہے۔ سنیتا نے اپنا نام بغیر اجازت کتاب میں شائع کرنے اور ان کے ذاتی معاملات کو آشکار کرنے پر نوازالدین صدیقی پر ان پر2 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا تقاضا کردیاہے۔ واضح ہوکہ نواز کو اپنی کتاب کے سبب انڈسٹری کی دو اداکاراوں سنیتا راجور اور نہاریکا سنگھ کی جانب سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس تنقید کے سبب نوازالدین نے اداکاراوں سے معافی مانگ کر اپنی کتاب' این آرڈنری لائف'' واپس لے لی تھی۔