Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردو کیخلاف ہندوؤں کو متحد ہونے کی اپیل

    حیدرآباد۔۔۔اردو کو دوسری سرکاری زبان قرار دینے تلنگانہ حکومت کے اعلان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے ہندو رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوتے ہوئے کے سی آر(چندرشیکھررائو) کی حکومت کو بے دخل کردیں ۔انہو ںنے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں تلنگانہ کے ہندوئوں سے خواہش کرتا ہوں کہ وہ متحد ہوجائیں اور آئندہ انتخابات میں اتحاد کا مظاہرہ کریں اور چیف منسٹر چندرشیکھرراؤ کو بے دخل کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس سربراہ تلنگانہ کی حکومت کا فیصلہ اس نظریہ کا محرک ہے کہ مسلمانوں کے ووٹ متحد ہوجائیں اور ہندو ووٹ تقسیم ہوجائیں۔ ریاست تلنگانہ میں اردو کو دوسری سرکاری زبان  کا درجہ دینے تلنگانہ حکومت کے اعلان کے چند منٹ بعد ہی یہ ردعمل سامنے آیا۔

 

شیئر: