Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اعتدال‘ کی مدد سے 16 کروڑ سے زائد انتہا پسندانہ مواد حذف

انتہا پسند افکار سے نمٹنے اور عالمی خطرات کم کرنے کے لیے تعاون ضروری ہے۔ فوٹو عرب نیوز
انتہا پسند نظریات کا مقابلہ کرنے کے عالمی مرکز ’اعتدال‘  نے 2024 کی آخری سہ ماہی کے دوران میسجنگ سروس ٹیلیگرام سے 31 ملین سے زائد انتہا پسندانہ مواد ہٹایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق محکمہ انسداد منحرف فکر اور ٹیلگرام مرکز نے گذشتہ روز پیر کو بتایا ہے ’ ٹیلیگرام سے 2021 میں شراکت داری کے آغاز سے لے کر اب تک 16 کروڑ سے زائد شدت پسندانہ مواد حذف کر چکی ہے۔ 
ریاض میں قائم اعتدال کے مرکز کے مطابق انتہا پسند نظریات سے نمٹنے اور دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے عالمی خطرات کم کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔
محکمہ انسداد منحرف فکر نے ٹیلیگرام کے ساتھ مل کر انتہا پسند پروپیگنڈے کے پھیلاؤ اور بھرتی کی کوششوں کو محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ٹیلیگرام نے اعتدال کے ساتھ شراکت داری کی تعریف  کرتے ہوئے کہا ہے ’ 2022 کے بعد سے انتہا پسندی کے خلاف اپنی مشترکہ کوششیں تیز کی ہیں اور نقصان دہ مواد کی شناخت اور اسے ہٹانے کی کوششوں میں اعتدال مؤثر ثابت ہوا ہے۔
تشدد پر اکسانے یا دہشت گرد پروپیگنڈے کے لیے ٹیلیگرام پر کسی قسم کی کوئی گنجائش نہیں۔
اعتدال کی جانب سے بتایا گیا ہے ’جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے انتہا پسند مواد کی نگرانی  اور دہشت گرد تنظیموں کا مواد ہٹانے سے بچنے کے لیے استعمال کی جانے والی دھوکہ دہی پر مبنی حکمت عملیوں کا پتہ لگایا جاتا ہے۔‘

اعتدال نے انتہا پسندی کے خلاف اپنی مشترکہ کوششیں تیز کی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

اعتدال کی جانب سے کی جانے والی کوششیں مملکت کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہیں جو انتہا پسندی کے خطرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے مخصوص میڈیا مہم کے ساتھ مربوط طریقہ کار کے ذریعے معاشروں کو محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
ٹیلیگرام کے ساتھ شراکت داری کے علاوہ اعتدال نے دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ سٹریٹجک تعاون بھی قائم کیا ہے۔
محکمہ انسداد منحرف فکر نے 2021 میں اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی مرکز کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
 

شیئر: