ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 29 فارمیسیوں پر 7.5 ملین ریال کے جرمانے
اتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف شہروں میں موجود فارمیسیوں کا دورہ کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے گزشتہ برس 2024 کی چوتھی سہ ماہی میں مختلف ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 29 فارمیسیوں پر 7.5 ملین ریال جرمانے عائد کیے گئے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی ٹیموں نے مملکت کے مختلف شہروں میں موجود فارمیسیوں کا دورہ کیا۔
تفتیشی ٹیموں نے مختلف نوعیت کی خلاف روزیاں ریکارڈ کیں جن میں میڈیسن کا اسٹاک موجود نہ ہونا بھی شامل تھا۔
ضوابط کے مطابق فارمیسی انتظامیہ کے لیے ضروری ہے کہ مخصوص میڈیسن کا سٹاک رکھیں اور ختم ہونے سے قبل ان کے بارے میں اطلاع فراہم کی جائے تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ضوابط کے مطابق فارمیسی انتظامیہ کےلیے لازمی ہے کہ وہ میڈیسن کی تیاری اور فراہمی کے لیے موجود ڈیجیٹل ٹریکنگ سسٹم ’رصد‘ کو اپ ڈیٹ رکھیں۔
واضح رہے ’رصد‘ ڈیجیٹل ٹریکنگ سسٹم انتہائی حساس نظام ہے جس کے ذریعے ادویات کی تیاری سے لے کر صارف تک منتقلی کےعمل کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس کا مقصد مڈیسن کی مستقل فراہمی اور تجارتی جعلسازی کا انسداد ہے۔