Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں سٹیل کی شیٹوں پر جعلی لیبلنگ، گودام سیل

وزارت تجارت کی ٹیم نے مشرقی ریجن کے ایک گودام پر چھاپہ مارا (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت تجارت کی  ٹیموں نے مشرقی ریجن میں جعل سازی کا انکشاف ہونے پر ایک گودام کو سیل کردیا۔ گودام میں موجود اسٹیل کی شیٹوں اور راڈز پر ملک کا نام تبدیل کیا گیا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت کی ٹیم نے مشرقی ریجن کے ایک گودام پر چھاپہ مارا جہاں موجود اسٹیل کی پلیٹوں اور راڈز کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ ان پر صنعتی ملک کا نام بدلا گیا ہے۔
تفتیش میں معلوم ہوا کہ گودام میں موجود اسٹیل کی مصنوعات چین کی تھیں جن پر ’میڈ ان چائنا‘ مٹا کر اس کی جگہ سعودی عرب اور کوریا درج کیا جارہا تھا۔
وزارت کی ٹیم نے گودام میں موجود جعل سازی میں استعمال ہونے والا سامان اور وہاں سے برآمد ہونے والی اسیٹل کی شیٹیں ضبط کرلیں جن پر ملک کا نام تبدیل کیا گیا تھا۔
واضح رہے قانون کے مطابق تجارتی جعل سازی پر سخت سزائیں  ہیں جن کے تحت 50 لاکھ ریال تک جرمانہ اور 5 برس تک قید کی سزا مقرر ہے۔

شیئر: