Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈیا کو امیت کیخلاف خبر نہ دینے کی ہدایت کی گئی ، ہاردک

    نئی دہلی۔۔۔پاٹی دار تحریک کے روح رواں اور گجرات اسمبلی انتخابات سے عین قبل بی جے پی کے خلاف محاذ کھول کر کانگریس کے پالے میں آجانے والے ہارد ک پٹیل کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے میڈیا کو یہ حکم دیا ہے کہ امت شاہ کے خلاف کوئی خبر  نشر یا ٹیلی کاسٹ نہ کی جائے۔ یہ بات ہاردک پٹیل نے ٹوئٹ کے ذریعے کہی۔ واضح رہے کہ گجرات میں آئندہ ماہ کی 9 اور 14 تاریخ کو  انتخابات ہونا ہیں اور ہارد ک پٹیل نے بی جے پی کی ناک میں دم کیا ہوا ہے۔ ہاردک ان دنوں گجرات کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور لوگوں کو ایک سیکولر، عوامی مفاد کا خیال رکھنے والی، نوجوانوں کو روزگار دینے والی اور کسان، مزدور اور دستکاروںکا خیال رکھنے والی حکومت کو اقتدار میں لانے کے لئے ترغیب دے رہے ہیں۔ہاردک جہاں بھی جاتے ہیں ان کا پھول کے ہار پہنا کر استقبال کیا جاتاہے۔ اس دوران وہ ٹوئٹر پربھی کافی فعال ہیں۔ یکے بعد دیگرے ٹوئٹ کرکے وہ نہ صرف اپنی بات رکھ رہے ہیں بلکہ مرکز کی نریندر مودی حکومت، گجرات کی وجے روپانی حکومت اور بی جے پی کی کارگزاریوں پر سوال بھی اٹھا رہے ہیں۔

 

شیئر: