Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی: ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی خاکی پینٹ نیلی کردی گئی

    لکھنؤ ۔۔۔ اب اتر پردیش میں ٹریفک پولیس کی خاکی پینٹ نیلی ہوگئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس نے نئے یونیفارم کیلئے لازمی ہدایات جاری کی۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی ٹریفک پولیس کی وردی میں پینٹ نیلی تھی لیکن ایس پی حکومت میں اس وردی کی پینٹ خاکی رنگ میں تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ایس پی حکومت نے جب ٹریفک پولیس کی وردی میں تبدیلی کرکے جولائی ماہ سے اس کا اطلاق کیا تھا تب اس کا کہنا تھا کہ فی الحال ٹریفک پولیس اہلکاروں کی طرف سے پہنی جانے والی وردی ذاتی سیکیورٹی دستوں سے ملتی جلتی ہونے کی وجہ سے ابہام پیدا کرتی ہے۔ ٹریفک پولیس اتر پردیش کا لازمی حصہ ہے ۔ایسے میں پڑے پیمانے پر ٹریفک پولیس کی وردی اور یوپی پولیس سے پوری طرح الگ ہونا مناسب نہیں۔ دونوں برانچوں میں زیادہ مساوات ہونا چاہئے۔اس وجہ سے ٹریفک پولیس یونیفارم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ غور طلب ہے کہ بی ایس پی حکومت نے 2007 میں اقتدار میں آنے کے بعد ٹریفک پولیس اہلکاروں کی وردی میں تبدیلی کرتے ہوئے ان کی پینٹ نیلی اور سفید شرٹ اورموزے نیلے کر دیئے تھے۔

 

شیئر: