دبئی ۔۔۔ائیربس کا کہنا ہے کہ وہ امارات ائیرلائنز کے بیڑے میں شامل بعض پرانے A380طیارے واپس خرید لے گا اور اس کی جگہ اسے نئے طیارے فراہم کرے گا ۔ امارات اور ائیر بس میں نئے سپر جمبو طیاروں کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ۔ خیال ہے کہ دبئی ائیرشو میں ائیر بس 36سے 38اے 380طیاروں کی فروخت کا آرڈر حاصل کرے گا ۔