Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی قیادت کو اسلامی ممالک کی جانب سے عید الفطر کی مبارک باد

مملکت کی قیادت کی جانب سے جوابی مبارک باد کے پیغامات ارسال کیے گئے(فوٹو ،ایکس)
 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو اسلامی ممالک کے قائدین کی جانب سے عید الفطر کی مبارک باد کے خصوصی پیغامات ارسال کیے گئے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اسلامی ممالک کے قائدین کی جانب سے موصول ہونے والے عید الفطر کی مبارک باد کے پیغامات پرمملکت کی اعلی قیادت کی جانب سے بھی انہیں مبارک باد کے جوابی پیغامات ارسال کیے گئے جس میں نیک تمناوں اور پرخلوص دعاوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا ’اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ اس پرمسرت موقع کو ملت اسلامیہ کے لیے خیر وبرکت کا باعث بنائے اور دائمی امن و استحکام کو برقرار رکھے۔

شیئر: