سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سنیچر کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون کیا۔
سعودی ولی عہد نے پاکستان کے آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی۔
ولی عہد کی جانب سے تعزیت پر پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔