Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل سے نوجوان کرکٹرز کو فائدہ ہوا ہے، انضمام الحق

 
لاہور:سابق کپتان اور پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پی سی ایل سے پاکستان میں کرکٹ کو فائدہ ہوا ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کی وجہ سے نئے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے اور جب نوجوان کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ مل کر کھیلتے ہیں تو انہیں ان کے تجربے سے استفادے کا موقع بھی ملتا ہے اور بھی فائدہ حاصل کرتے ہیں۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ سپر لیگ کی وجہ سے کئی نئے کھلاڑیوں کو سامنے آنے کا موقع ملا ہے اورتیسرے ایڈیشن کے نتیجے میں مزید باصلاحیت کرکٹرز آگے آسکتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی انجریز کے بارے میں سوال پر چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کی گھٹنے کی انجری زیادہ خطرناک نہیں لیکن عثمان شنواری کی رپورٹ اچھی نہیں آئی اور انہیں مکمل علاج کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

شیئر: