Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شین وارن کو پی ایس ایل تھری میں کمنٹری کی پیشکش

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے عالمی شہرت یافتہ آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن سے پی ایس ایل 3میں ٹی وی کمنٹری کیلئے رابطہ کیا ہے ۔شین وارن اس پیشکش پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ یہ معاہدہ ہو گیا تو پی ایس ایل3میں نئی رونق لگ جائے گی کیونکہ شین وارن مہنگے ترین کمنٹیٹر کی حیثیت سے صرف اسکائی ٹی وی اور آسٹریلین چینل نائن کیلئے خدمات انجام دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس بار بھی ٹی وی پروڈکشن پی سی بی خود کر رہا ہے اور شعبہ مارکیٹنگ اس سلسلے میں سرگرم ہوچکا ہے کیونکہ اس مرتبہ پاکستانی لیگ کے میچز پڑوسی ملک ہند میں بھی دیکھے جائیں گے جس کیلئے ایک چینل سے پہلے ہی معاہدہ ہو چکا ہے۔

شیئر: