پی ایس ایل تھری: پلیئرز ڈرافٹ کیلئے501 کھلاڑیوں کی فہرست تیار
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے پی ایس ایل تھری کے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے501 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی۔ 6 ٹیمیں5 مختلف زمروںمیں اپنے لئے کھلاڑی چنیں گی جبکہ بیشتر کھلاڑی میچز کھیلنے کےلئے پاکستان آنے کو بھی تیار ہیں۔پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن یو اے ای اور پاکستان میں منعقد کیا جائے گا جس کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے 501 کھلاڑیوں کی فہرست تیار ہے۔ڈرافٹ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے علاوہ زمبابوے، افغانستان، یو اے ای، نیپال اور کینیڈا کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب 5 کیٹیگریز میں ہوگا۔ پلاٹینم والے پلیئرز کو کم از کم ایک لاکھ 40 ہزار ڈالرز، ڈائمنڈ میں 70 ہزار ڈالرز، گولڈ میں 50، 50ہزار ڈالرز جبکہ سلور میں 22 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ایمرجنگ کیٹیگری میں کھلاڑیوں کو10 ہزار ڈالرز دیئے جائیں گے۔ بیشتر انٹرنیشنل کھلاڑی پی ایس ایل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کو بھی تیار ہیں۔