Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڑکوں پر منڈلانے والا عجیب و غریب جانور پکڑا گیا

    ریڈنگ، پینسلوانیہ.... مقامی پولیس نے شہر کی سڑکوں پر منڈلانے والے ایک عجیب و غریب جانور کو پکڑ لیا ہے جو بڑی حد تک افریقہ کے سیاہ فام چیتے سے ملتا جلتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سب سے پہلے 3نومبر کو اس کے نظر آنے کے بارے میں باتیں سنی گئی تھیں اور پھر 2دن بعد بھی اسے ریڈنگ میںدیکھا گیا۔ واضح ہو کہ پینسلوانیہ کا شہر ریڈنگ فلاڈیلفیا سے 97کلومیٹر دور شمال مشرق میں واقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق دوسری بار نظر آنے کے بعد اسکی تلاش زیادہ زور و شور سے شروع کردی گئی پھر جب اسے پکڑا گیا تو لوگوں نے اسے چیتا ہی سمجھا ۔ برکس کائونٹی کے ادارہ تحفظ حیوانات کا کہناہے کہ انہیں اس بات پر بیحد حیرت ہے کہ یہاں اس قسم کا جانور دیکھا گیا ہے کیونکہ لائسنس کے بغیر چیتے وغیرہ پالنا قانونی طور پر منع  ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بریکس کائونٹی کے پاس ایسا کوئی لائسنس  نہیں۔ اندازے کے مطابق چیتا نما جانور کی عمر ایک تا ڈیڑھ سال کی ہوگی۔ بلیک مارکیٹ میں اس جانور کی قیمت 30ہزار ڈالرتک ہوسکتی ہے۔ ماہرین حیوانات کا کہناہے کہ یہ جانور اصل میں’’ سوانا کیٹ‘‘ ہے۔

 

شیئر: