Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان نے قتل کےلئے جدید آلات استعمال کئے

نیویارک۔۔۔افغانستان میں طالبان نے صوبہ فرح میں پیر کو 8پولیس افسران کو سوتے میں قتل کرنے کی کارروائی میں اندھیرے میں دیکھنے والے جدید ترین روسی ساختہ آلات ( نائٹ وژن گاگلز) کا استعمال کیا تھا۔ اس بات کا انکشاف معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے افغان سکیورٹی فورسز کو حال ہی میں طالبان کے خلاف کارروائیوں میں ان آلات کا استعمال سکھانا شروع کیا ہے لیکن اس واقعہ سے ثابت ہوتا ہے کہ طالبان یہ آلات پہلے ہی افغان پولیس کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں مقامی افراد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ طالبان نے چھپنے کیلئے پولیس چیک پوسٹ کے قریب واقع قبرستان کو استعمال کیا اور اتنی رازداری سے کارروائی کی کہ چیک پوسٹ پر موجود پولیس کو جوابی کارروائی کا کوئی موقع نہیں ملا۔
 

شیئر: