Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیوی ویمنز نے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو کلین سویپ کر دیا

 
شارجہ: نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم نے سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یکطرفہ کامیابی سمیٹتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو کلین سویپ کر دیا۔ پلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم8وکٹوں پر89رنز ہی بنا سکی۔نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 11اوورز میں 93رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ سوفی ڈیوائن ایک اور عمدہ اننگز کھیل کر نہ صرف میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں بلکہ پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز بھی ان کے حصہ میں آیا۔ پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جویریہ خان36سدرہ خان17رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ ڈبل فگرز میں پہنچنے والی تیسری کھلاڑی ناہیدہ خان تھیںبقیہ7کھلاڑی ڈبل فگر میں نہیں جا سکیں ۔ ثنا ء میر اور نشرے سندھو3، 3رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں۔کیوی بولر ھنا رووینے3اورہولی ہڈلسٹن نے2وکٹیں لیں۔ہدف کے تعاقب میں سوفی ڈیوائن اور ایمی سیٹرویٹ نے صرف4.4اوورز میں56رنز کی شراکت قائم کرکے فتح کا حصول مزید آسان کر دیا تھا ۔سوفی نے17گیندوں پرایک چھکے اور 7چوکوں کی مدد سے 41رنزبنائے۔ نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ جیت سے 8رنز قبل گری جب ایمی سیٹر ویٹ بھی 35رنز بنا کر پویلین لوٹیں۔اسی اوور میں کپتان سوزی بیٹس کو بھی ایمن انور نے آوٹ کردیا تاہم میڈی گرین اور کیلی مارٹن کےلئے ٹیم کو ہدف سے ہمکنار کرنا مسئلہ نہیں بنا اور میڈی گرین نے11ویں اوور کی آخری گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلا کر سیریز بھی 0-4سے جیت لی۔

شیئر: