الحریری نے ولایتی کو جھٹلا دیا
ریاض ....لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کوئی ثالثی نہیں کی اور نہ ہی اس قسم کی پیشکش ایرانی قیادت کو کی۔ اس سے قبل ایرانی رہنما علی اکبر ولایتی نے دعویٰ کیا تھا کہ سعد الحریری نے اختلافات حل کرانے کیلئے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔