واشنگٹن... امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی سینیٹر اور سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن جیک ریڈ سے ملاقات کی۔ افغانستان اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی سفیر نے کہاکہ افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے امر یکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ افغانستان کے بیشتر علاقوں میں افغان حکومت کی عمل داری نہ ہونے پر تحفظات ہیں ۔افغان حکومت کی عملداری نہ ہونے سے دہشت گرد پاکستان میںحملے کرتے ہیں۔افغانستان میں بدامنی پاکستانی معیشت کے لئے سیکیورٹی رسک ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز فاٹا اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرکے دہشت گردی کی جڑیں ختم کررہی ہے۔امریکی سینیٹر جیک ریڈ نے اس موقع پر کہا کہ پاک، امر یکہ مستحکم تعلقات سے ہی افغانستان میں امن ممکن ہے۔