Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ریس 3‘‘ عیدالفطر پر سینما کی زینت بنے گی

بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم’ ’ریس 3‘‘  عیدالفطرپرسینما گھروں کی زینت بنے گی۔بالی وڈمیں ایسے 3 خانز کا  راج ہے، جن کی فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی ہلچل مچا دیتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہدایت کاروں کی اولین ترجیح بھی خانز ہی ہوتے ہیں اور ان میں سلمان خان کی تو بات ہی الگ ہے۔سلمان خان اس وقت ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کہ ’ریس‘ کا تیسرا سیکوئل ہے۔ سلمان خان نے فلم کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ پر فلم کی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ نیلے کوٹ اور سیاہ شرٹ میں ملبوس ہاتھ میں پستول لئے غصے سے دیکھے جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ فلم میں سلمان خان ،جیکولین فرنانڈس،ڈیزی شاہ اور بوبی دیول مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
 

شیئر: