’’بھوت ناتھ‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں پھر امیتابھ
ایک بار پھر امیتابھ بچن بھوت بن کر سب کو ڈرانے آرہے ہیں کیونکہ بھوت ناتھ کا تیسرا سیکوئل بننے جارہا ہے ۔بھوت ناتھ کا جادو پھرچلے گا۔ وہی ہنگامے ہوں گے اور امیتابھ بچن نئی کہانی اور نئے کرداروں کے ساتھ سب کو چٹ پٹے مناظر کا تحفہ دیں گے۔ بھوت ناتھ کے اب تک دو حصے آچکے ہیں اور دونوں نے باکس آفس پر زبردست کاروبار کیا ہے۔پروڈکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ تیسرے حصے کی عکس بندی اگلے برس سے شروع ہوگی اور فی الحال کہانی اور کاسٹنگ پر غور ہورہا ہے۔