Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

28ریال والی دوا375میں فروخت کرنیوالے تاجر کے خلاف کارروائی

 طائف .... سعودی ایف ڈی اے نے 28ریال والی دوا 375ریال میں فروخت کرنیوالے تاجر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔ دوا حقیقی قیمت سے 13گنا زیادہ پر فروخت کئے جانے پر سعودی شہریوں اور تارکین وطن نے شکایات درج کرائی تھیں۔ سعودی ایف ڈی اے نے واضح کیا کہ proxeed plusکا اندراج 2013ءمیں کرایا گیا تھا۔ ا س کی قیمت اس وقت 28ریال مقرر کی گئی تھی۔ 3سال سے تاجر نے ادارے سے رجوع نہیں کیا ۔ فارمیسیوں پر مذکورہ دوا نامعلوم ذرائع سے پہنچ رہی تھی۔ سعودی ایف ڈی اے نے تمام فارمیسیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ مذکورہ دوا فروخت نہ کریں اور باقیماندہ اسٹاک دوا درآمد کرنے والے تاجر کو واپس کر دیں۔ معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔ خدشہ یہ ہے کہ متعدد دوائیں نقلی یا جعلی ہیں۔ 

شیئر: