اسلام آباد ... احتساب بیورو نے وزارت داخلہ سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل کانام ڈالنے کی سفارش کی ہے۔وزرت داخلہ کو بھجوائی گئی درخواست میں احتساب عدالت کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی منسلک ہیں۔ وزارت داخلہ درخواست پر جلد کوئی فیصلہ کرے گی۔ اس سے قبل نیب نے حدیبیہ کیس میں بطور ملزم وزیر خزانہ کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نیب کے مطابق اسحاق ڈار حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے لیکن ریفرنس کے منسوخ ہونے کے بعد ا ب انکے خلاف بحیثیت ملزم تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پانا مہ کیس فیصلے میں نیب کو حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کی ہدایت دی تھی ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا موقف ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے معاملے کو ختم کر کے میرے حق میں فیصلہ دیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے اس مقدمہ کی ازسر نو تفتیش کیلئے تاحال کوئی احکامات جاری نہیں کئے۔ اس کے باوجود نیب کا دوبارہ تحقیقات کا اعلان ناقابل فہم اور قانون کے خلاف ہے۔