Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ہولو ان دی لینڈ‘‘، 8 دسمبرکو پردہ اٹھے گا

ہالی وڈ فلم’’ ہولو ان دی لینڈ ‘‘8 دسمبرکو ریلیز کی جائے گی۔ہولو ان دی لینڈ کی کہانی بہن بھائی الیسن اور برینڈن کے گرد گھومتی ہے جن کے والد کیتھ ملرکو قتل کے الزام میں جیل میں قید کردیا جاتا ہے۔ ایسے میں ایک اور قیامت ان پر ٹوٹ پڑتی ہے - علاقے میں ایک شخص کا قتل ہوجاتا ہے، اور پھر اچانک کیتھ کا بیٹا برینڈن بھی غائب ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے یہ سمجھا جانے لگتا ہے برینڈن ہی قاتل ہے۔الیسن کے سامنے اب دو بڑے ٹاسک ہوتے ہیں، ایک طرف  گمشدہ بھائی کوڈھونڈنااورساتھ ہی اس پر سے قاتل ہونے کا الزام مٹانا ۔ کیا  وہ  کامیاب ہوسکے گی یا پھر خود بھی قتل کی بڑھتی وارداتوں کے باعث شک کے گھیرے میں  بعد آجائے گی۔ اس پر سے پردہ 8 دسمبر کواٹھے گا ۔
 

شیئر: