Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرآن کو سمجھنے اور سمجھانے کیلئے مخدوم امین کے گھر پرتقریب

    ریاض ( ذکاء  اللہ محسن)قرآن مجید ایک ایسی کتاب ہے جو زندگی کو اچھے انداز سے گزارنے کے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اللہ نے قرآن مجید کو ایسی فضیلت بخشی ہے کہ اس کے اندر گزرے ہوئے اور آنے والے وقت کے حوالے سے تمام تر حقائق کا علم اور رہنمائی ملتی ہے، جس طرح اللہ نے قرآن پاک کو سمجھنا آسان کر دیا ہے اسی طرح مسلمانوں کو بھی چاہئے کہ وہ اس کو  ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھیں، سمجھیں اور اپنی زندگیوں کو  اس کے طرز پر ڈھالیں۔ریاض میں قرآن مجید کو سمجھنے  اور اس کی تفسیر کے حوالے سے گزشتہ 10برس سے ہفتہ وار نشست کا اہتمام مخدوم امین تاجر کے گھر پر کیا جاتا ہے جس میں پروفیسرز، انجنئیرز، ڈاکٹرز اور دیگر مکاتب فکر کے لوگ جمع ہوتے ہیں اور قرآن پاک کی آیات مبارکہ کے حوالے سے تفسیر بیان کرتے ہیں اس محفل کی خوبصورتی اس لحاظ سے دوگنی ہو جاتی ہے کہ نشست میں موجود تمام تر افراد قرآن پاک کی آیات مبارکہ کے حوالے سے قرآن پاک کی مختلف تفسیروں کا حوالہ دیتے ہیں جس سے آیات قرآنی کا مفہوم سمجھنے میں آسانی  ہوتی ہے۔ہفتہ وار نشست میں اس مرتبہ حافظ عبدالوحید نے قرآن پاک کی سورۃ بنی اسرائیل کی آیات 84 سے 92 تک کی تلاوت کی جس کے بعد انہوں نے اس کا ترجمہ بھی پیش کیا جس کے بعد تمام افراد نے مختلف تفسیروں کے حوالے سے واقعات کو پیش کیا اور سیر حاصل گفتگو کی گئی،آخر میں رانا رؤف نے دعا  کی کہ اللہ تعالی ہماری زندگیوں کو قرآن کے مطابق ڈھالنے میں  مدد فرمائے۔

شیئر: