سعودی عرب میں 60برس کے غیر ملکی ملازم 330ہزار ہے
جمعرات 16 نومبر 2017 3:00
جدہ- - - - - سعودی میگزین"مال"نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں 60برس سے زیادہ عمر کے غیر ملکی کارکنان کی تعداد 3لاکھ 30ہزار سے زیادہ ہے۔ یہ اعداد وشمار سال رواں 2017ء کی پہلی ششماہی تک کے ہیں۔ مقامی شہریوں نے مذکورہ اعداد و شمار کے تناظر میں سوشل میڈیا پر مطالبہ کیا ہے کہ غیر ملکی کارکنان کو لیبر مارکیٹ سے باہر کرنے کی انتہائی عمر متعین کی جائے۔غیر ملکیوں کی انتہائی عمر 60برس سے زیادہ نہ ہو۔ دیگر نے مطالبہ کیا کہ خلیجی ممالک سے ربط و ضبط پیدا کر کے یہ بھی پابندی لگا دی جائے کہ کوئی بھی خلیجی ملک غیر ملکی کو 6برس کے بعد ملازم نہ رکھے۔