48گھنٹوں بعد بارش کا سلسلہ متوقع
مکہ مکرمہ۔۔۔ماہرموسمیات زیاد الجہنی نے واضح کیا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں بعد کہیں موسلادھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔بارشوں کا سلسلہ کئی دن تک جاری رہے گا۔ سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کا پورا علاقہ بارش کی زد میں آنے جارہا ہے۔الجہنی نے توقع ظاہر کی کہ طریف ، عرعر، رفح، الجوف ، حائل اور قصیم میں ہلکی پھلکی بارش ہوگی۔ اسکے بعد الخفجی ، حفر الباطن ، القیصومہ اور شمال مشرق بعید میں بارش کا سلسلہ ہوگا۔ آخر میں مغربی ساحل ینبع اور جدہ کے باشندے بھی بارش سے لطف اندوز ہونگے۔