ڈرائیونگ لائسنس گم ہونے پر کیا کیا جائے؟
ریاض.... سعودی محکمہ ٹریفک نے گمشدہ ڈرائیونگ لائسنس کی جگہ نیا ڈرائیونگ لائسنس نکلوانے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے واضح کیا کہ اگر کسی شخص کا ڈرائیونگ لائسنس گم ہو جائے تو ڈرائیور پہلی فرصت میں اس کی رپورٹ درج کرائے۔ رپورٹ میں لائسنس گم ہونے کی تفصیل واضح کرے پھر فیس جمع کرائے اور اگر اس کے ذمہ ٹریفک چالان ہوں تو ان کے جرمانے ادا کر کے متبادل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے محکمہ ٹریفک سے رجوع کرے۔