نجران.... نجران ریجن میونسپلٹی نے شہر میں کیفے اور قہوہ خانوں کا تفتیشی دورہ کرکے صحت ضوابط کا جائزہ لیا۔ میونسپلٹی میں شعبہ نگرانی کے سربراہ انجینیئر ہادی آل قریع نے بتایا کہ تفتیشی دورے کے دوران 35 قہوہ خانوں کو مختلف خلاف ورزیوں پر سربمہر کردیا گیا۔ جن خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کیاگیا ان میں کارکنوں کے یونیفارم کی خلاف ورزی کے علاوہ صفائی اور صحت ضوابط کی خلاف ورزیاں بھی شامل تھیں۔ بعض قہوہ خانوں اور کیفوں میں کارکنوں کے پاس میڈیکل سرٹیفکیٹ نہیں تھے۔ بعض کیفوں کا لائسنس ختم ہوچکا تھا۔