Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بادام اور دوسرے مغزیات دمہ کے مریضوں کیلئے مفید

 نیویارک.... بادام اور دوسرے مغزیات ہمیشہ صحت بخش چیزوں میں شامل رہے ہیں مگر خشک میوہ جات کے حوالے سے حالیہ تحقیق سے جو بات سامنے آئی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ بادام دوسرے مغزیات میں خاص قسم کا وٹامن ای پایا جاتا ہے جو دمہ کے مریضوں کیلئے بیحد مفید ہے کیونکہ اس کے کھانے سے سانس لینے والی نلی کا ورم کم ہوجاتا ہے ۔ واضح ہو کہ سانس کی نلی متورم ہونے سے انکے اندر تنگی پیدا ہوجاتی ہے اور سانس لینا دوبھر ہوتا ہے۔ بادام کے ساتھ اخروٹ بھی دمہ کے مریضوں کیلئے مفید ہے جبکہ سویابین اور مکئی کے تیل میں بھی وٹامن ای کی مقدار موجود رہتی ہے تاہم زیادہ اثر خشک میوہ جات سے ہی ہوتا ہے کیونکہ یہ دمے کا مرض بننے والی کیفیت گاما ٹوفرول میں بھی مفید ہے اور الفا ٹوکو فیرول سے زیادہ کارگر ہے۔

شیئر: