Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تاکین سے پاک وطن اور سعودی اخبارکا کالم

سعودی اخبار المدینہ میں اتوار 19نومبر کوشائع ہونےوالا کالم ”غیر قانونی تارکین سے پاک وطن“.... مشترکہ ذمہ داری کا ترجمہ نذر قارئین ہے:
”غیر قانونی تارکین سے پاک وطن“.... مشترکہ ذمہ داری
عبدالرحمن عربی مغربی۔ المدینہ
اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کیلئے جامع قومی مہم کا دوسرا مرحلہ ”غیر قانونی تارکین سے پاک وطن “ کے عنوان سے شروع کردیا گیا۔ سیکیورٹی اہلکار اس مہم کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔ بدھ کو مہم کاآ غاز ہوا تھا۔ سیکیورٹی کے اداروں نے آبادی میں واقع گھروں سے موجود محنت و قوانین کی خلا ف ورزی کرنیوالوں کو کثیر تعداد میں گرفتار کیا۔ غیر قانونی تارکین مکانات کرائے پر لیکر رہ رہے تھے۔
بلاشبہ پولیس نے دراندازوں ، اقامہ و محنت کی خلاف ورزی کرنے والوں اور مقدمات میں مطلوب افراد پر ضربِ کاری لگائی۔ یہ کارروائی پہلے سے ترتیب دی ہوئی امن اسکیم کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی تھی۔ ناحق سعودی عرب میں بس جانے ، فرزندانِ وطن سے انکے پیشے چھین لینے والوں کے ساتھ چشم پوشی اس سے زیادہ نہیں کی جاسکتی تھی۔ یہ حقیقت ہے کہ اقامہ و محنت قوانین کی خلا ف ورزی اور دراندازی کرنے والو ں نے وطن عزیز کے قدرتی وسائل ہر طرح سے اور ہر طرف سے لوٹے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا کہ 7لاکھ 58ہزار570غیر قانونی تارکین شاہی مہلت سے استفادہ کرکے سعودی عرب کو خیر باد کہہ کر اپنے اپنے وطن جاچکے۔ انکا تعلق 140ممالک سے تھا۔ 37فیصد ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی راستوں سے کسی اضافی کارروائی کے بغیر اور 60فیصد ادارہ ترحیل کے توسط سے کارروائی کراکر روانہ ہوئے۔ 
غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم اقتصادی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔ اسکی بدولت سعودی شہریوں کو روزگار کے وہ مواقع حاصل ہونگے جنہیں غیر قانونی تارکین یرغمال بنائے ہوئے تھے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: