واشنگٹن.... دنیا بھر میں 2018ءمیں شدید ترین زلزلے آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سائنسدانوں نے خبردارکیا کہ زمین کی گردش سست پڑتی جارہی ہے جس کی وجہ سے تباہ کن زلزلے آئیں گے۔زلزلے کے زیادہ اثرات گنجان آباد خطوں میں ہونگے۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ اگرچہ زمین کی گرد ش اتنی زیادہ سست نہیں لیکن پھر بھی اس کی وجہ سے دن کی طوالت میں ایک ملی سیکنڈ کا اضافہ ہوا ہے۔ سائنسدانوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں زیر زمین توانائی اور گیسیں نکل کر باہر آسکتی ہیں۔ کولوراڈو یونیورسٹی کے ایک محقق راجر بالہیم نے ایک مقالے میں بتایا کہ زمین کی گردش اور ماحولیاتی سرگرمیوں کے باعث زلزلوں کا آنا یقینی ہے کیونکہ ان دونوں میں گہرا تعلق پایا جاتا ہے اور اسی کے نتیجے میں اگلے سال زبردست زلزلے آئیں گے۔ انہوں نے ایسے 5اوقات کا بھی امکان ظاہر کیا جہاں دوسرے اوقات کی نسبت زیادہ بڑے زلزلے آسکتے ہیں۔سائنسدانوں کاکہناتھا کہ ان علاقوں میں ایک سال میں 25سے 30 زلزلے آنے کا امکان ہے جبکہ سال کے دوسرے اوقات میں تقریباً15بڑے زلزلے آسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: چین میں 6 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ