Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرین خان کے ساتھ مداحوں کی بدسلوکی

بالی وڈ اداکارہ زرین خان کےساتھ  ان کےمداحوںکی جانب سےبدسلوکی اور بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔اطلاعات کے مطابق زرین خان کو دیکھ کر ان کے مداحوں نے سیلفیاں لینے کیلئے ان کےساتھ بدسلوکی کی۔ زرین خان نےاپنی نئی فلم کی تشہیر کیلئے ایک تقریب میں فلم کی کاسٹ کےساتھ شرکت کی ۔ تقریب طویل ہونے پر زرین خان خفا ہوکر باہر آگئیں جنہیں دیکھ کر وہاں موجود مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے انہیں گھیر کر ان کےساتھ موبائل فون سے سیلفیاں  لینے کی کوششیں کی ۔ زرین کے منع کرنے پر مداحوں نے ان کو دھکے دیئے۔زرین ، اکیلے ہی اس سارے واقعے سے نمٹ کر بمشکل  اس گھیرے سے جان چھڑاکر باہر نکلیں۔ اداکارہ زرین خان کا کہنا ہے کہ وہاں سیکیورٹی کا کوئی فرد موجود نہیں تھا، کسی نے ان کی مدد نہیں کی۔ زرین خان ان دنوں اپنی فلم ' اکثر ٹو،کی تشہیری مہم کررہی ہیں۔
 

شیئر: