Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ نے ایران سے متعلق عرب اعلامیہ کی حمایت کردی

مکہ مکرمہ ....رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ نے عرب وزرائے خارجہ کے بیان کی تائید و حمایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بدی کا ایرانی محاذ خلیجی ممالک میں دہشتگردی، تخریبی سرگرمیوں اور فرقہ وارانہ فتنے پھیلانے کے حوالے سے جو کچھ کررہا ہے اس سے پورے علاقے کے ممالک کا امن و امان خطرے میں پڑ گیا ہے۔ رابطہ عالم اسلامی نے عرب لیگ سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ممالک کی خود مختاری کے احترام اوراندرونی امور میں مداخلت نہ کرنے کی علمبردار عالمی روایات ، معاہدوں اور سمجھوتوں کی خلاف ورزی پر ایرانی نظام کو عبرتناک سزائیں دلانے کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کرے۔ایران نفرت انگیز انتہا پسندانہ نظریات پھیلانے کے باعث پوری عالمی برادری کیلئے تشویش کا باعث بن گیا ہے۔
 

شیئر: