Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوگوں کے اندازے غلط ثابت کرنیوالی لڑکی

لاس اینجلس.... یہاںرہنے والی دراز قد لڑکی جس کی لمبائی 6فٹ 2انچ ہے۔ نرسنگ کی تعلیم حاصل کررہی تھی مگر اتنی دبلی پتلی تھی کہ وہ خود بھی حیران ہوتی تھی کہ کس طرح زندگی گزار رہی ہے۔ دیکھنے والے اسے عجوبہ سمجھتے تھے۔ اس نے خود کو نرسنگ چھوڑ کر دیگر شعبوں میں آزمانے کا فیصلہ کیاتو اسے بتایاگیا کہ وہ حد سے زیادہ لمبی ہے کہ وہ کسی بھی نئے فیشن کے مطابق تیار کردہ ملبوسات کو لیکر نہیں چل سکتی اور کیٹ واک تو اسکے لئے ناممکن سی بات ہے اسلئے وہ بھول جائے۔ بار بار کی حوصلہ شکنی کے باوجود ٹیلر روڈن نامی اس لڑکی نے ہمت نہ ہاری اور ماڈل بننے کا عزم برقرار رکھا ۔ آخر اسکے حوصلے نے اسکی مدد کی اور وہ کامیاب ماڈل بن چکی ہے۔ عورتوں کے لباس تیار کرنے والی ایک کمپنی نے اپنے تیار کردہ کپڑوں کیلئے ماڈل منتخب کرنے سے قبل ایک ہزار لڑکیوں کا ٹیسٹ لیا تھا جن میں یہ سب سے کامیاب ثابت ہوئی۔ اسکا کہناہے کہ وہ سیاہ فام امریکی ہے اور اسے یقین ہے کہ اتنی تمام خوبیوں کی وجہ سے جو اسے دیکھتا ہے حیران ہوتا ہے۔

شیئر: