ویلنگٹن.... خلائی تحقیق و تجربات پر نظر رکھنے والے ادارو ںنے انکشاف کیا ہے کہ ابتدائی قسم کی شکل و صورت والا خلائی ِ جہازآر2ڈی 2،2019ءمیں چاند کیلئے روانہ ہوگا۔ اس مشن کیلئے گوگل کمپنی نے ایک کروڑ ڈالر کا گوگل ایکس پرائز دینے کا اعلان کیا ہے کیونکہ اس کے ذریعے پہلی بار چاند پر کانکنی کو حقیقی روپ میں پیش کیا جائیگا۔ 2 کروڑ کا ایک او راضافی انعام گوگل کی جانب سے دیا جاسکتا ہے۔ خلائی جہاز کی اس ابتدائی شکل کو ایم ایکس آئی ای کا نام دیا گیا ہے اور زیادہ امکان ہے کہ سال رواں کے آخر تک یا اس کے کچھ بعد داغا جائیگا۔اسے چاند تک پہنچانے کیلئے راکٹ الیکٹرانک بوسٹر استعمال ہوگا۔جس کی مدد سے یہ خلائی جہاز چاند کا پورا احاطہ کرنے کے بعد وہاں کسی جگہ اترے گا ۔ واضح ہو کہ اسے چاند پر بھیجنے والی کمپنی اس قسم کے 3مشنز کا پہلے ہی اعلان کرچکی ہے اور کہا ہے کہ ان میں سے پہلا جہاز چاند سے 2020ءتک واپس آئیگا۔ ایم ایکس آئی ای کی تیاری کا سہرا مون ایکسپریس کے سر ہے اور اسے بنانے والے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اس سے خلائی مہم جوئی میں انقلاب برپا ہوگا اور چاند پر کانکنی کےلئے راہ ہموار ہوجائیگی۔ کیپ کینورل میں قائم کمپنی مون ایکسپریس کو امید ہے کہ یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ امریکہ کو چاند پردوبارہ پہنچانے میں 45سال بعد کامیابی حاصل ہونے والی ہے او راس مشن کے ذریعے آر 2ڈی 2کا حتمی تجربہ کرلیا جائیگا۔