Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر چائنا کی پیانگ یانگ کیلئے پروازیں معطل

بیجنگ۔۔۔ چین کی قومی ایئر لائن ایئر چائنا نے بیجنگ سے شمالی کورین دارالحکومت پیانگ یانگ کیلئے اپنی پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردیں۔ ایئر چائنا لمیٹڈ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ان کی بیجنگ سے پیانگ یانگ کی روٹ منافع بخش نہیں رہی تھی جس کی وجہ سے یہ روٹ معطل کر دی گئی جو کہ سازگار حالات پیدا ہونے پر دوبارہ بحال کی جا سکتی ہے۔2008 سے شروع کی گئی ایئر چائنا کی پیانگ یانگ کیلئے ہفتے میں پیر، بدھ اور جمعہ کو3 پروازیں جارہی تھیں۔
 

شیئر: