پدماوتی کے معاملے پربالی وڈ خانز پریشان
ہندوستان کی سماجی تنظیموں کی جانب سے بالی وڈ کی نئی فلم ' ' پدماوتی کی ریلیز مشکل میں پڑجانے پر جہاں بالی وڈ انڈسٹری سے منسلک حلقوں میں ' پدماوتی کا مسئلہ زیر بحث ہے وہیں بالی وڈ انڈسٹری کے مشہور خان ہیروز خاصے پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔بالی وڈ کے دونوں مشہور اداکار عامر خان اور شاہ رخ خان کی جانب سے فلم کے خلاف احتجاج اور دیپیکا پڈوکون اور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے پر شدید اظہارمذمت کیا ہے۔عامر خان اور شاہ رخ خان نے دیپیکا پڈوکون کو فون کرکے احتجاج کی مذمت کی اور کی جانب سے فلم کو مکمل سپورٹ دینے کے لئے کہا۔ دیپیکاکی حمایت اور ہمدردی کے اظہار پردونوں خانز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔اس سے پہلے فلم کی ریلیز موخر کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔