Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خراب انڈے کی پہچان کیا ہے؟

بہت سے انڈے ایک ساتھ استعمال کرنے سے پہلے اگر آپ انہیں چیک کرنا چاہتی ہیں تاکہ پکوان خراب نہ ہو تو ایک برتن میں ٹھنڈا پانی  بھریں  اور انڈے اس میں ڈال دیں۔ 
اگر انڈے پانی میں بیٹھ جائیں تو کھانے کے قابل ہیں اور اگر کوئی انڈا  پانی میں تیرنے لگے تو سمجھ جائیں کہ انڈا ناقص اور ناقابل استعمال ہے ۔
 انڈاجوں جوں پرانا ہوتا جاتا ہے، اس کے مساموں سے ہوا اس میں چلی جاتی ہے اور انڈے کی سفیدی اور زردی کو خراب کر دیتی ہے۔ چناں چہ خراب انڈا پانی میں تیرنے لگتا ہے۔ 
انڈے اُبالتے وقت پانی میں تھوڑا سا نمک  ملا دینے سے انڈا نہیں چٹختا۔ 
 اسی طرح ابلتے ہوئے انڈوں میں سرکہ یا کھانے کا سوڈا ملا دینے سے  ان کا چھلکا کسی دشواری کے بغیر اتر جاتا ہے ۔
مزید پڑھیں:مارکیٹ میں جعلی انڈے سپلائی کئے جانے کا انکشاف
 

شیئر: