عامراور سیف علی پرہندوانتہا پسندوں کا وار
جمعرات 23 نومبر 2017 3:00
انتہا پسند تنظیم نے مسلمان اداکاروں پر ایک اور وار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ عامر خان اور سیف علی خان ’’لو جہاد ‘‘نامی مشن پر کام کر رہے ہیں ۔انتہا پسند وشوا ہندو پریشد کا کہنا ہے کہ اسی مشن کے تحت سیف نے کرینہ کپور اور عامر خان نے کرن رائو سے شادی کی ۔ انتہاپسند تنظیم کا کہنا ہے کہ لو جہاد کے تحت ہندو لڑکیوں کو بہلا پھسلا کر مسلمان بنایا جاتا ہے اورہندوستانی کلچر تباہ کر دیا جاتا ہے ۔ ہندوستانی میڈیا پر بھی انتہاپسند تنظیم کے الزامات پر تنقید کی جارہی ہے۔