Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانیت نوازی پر فلپائنی کیلئے اعزاز و اکرام

جدہ۔۔۔۔مطار قدیم کے ایک محلے میں دعوہ سینٹر کے عہدیداروں نے سیلاب میں پھنسے ہوئے معمر سعودی شہری کو بچانے والے فلپائن کے شہری داؤد شریف اندا کے اعزاز میں تقریب منعقد کی ۔ سینٹر کے ترجمان محمد المیرابی نے بتایا کہ داؤد مسلمان ہے ، نجی ڈرائیور کے طور پر کام کررہا ہے۔ اس نے جو کچھ کیا انسانیت کے جذبے سے کیا ۔ سیلاب میں محصور سعودی معمر ایک پیر سے معذور تھا۔ محلے کی جامع مسجد کے امام و خطیب شیخ طلال الاحمدی نے دائود شریف کو شیلڈ پیش کی ۔دعوہ سینٹر نے اسے اپنی فیملی کے ساتھ مفت عمرہ کا پیکیج دیا ۔ وہ حرم شریف کے پاس 2دن تک اعلیٰ درجے کے ہوٹل میں قیام کرسکے گا۔ اسے اور اسکی بیوی کو اس سال حج بھی مفت کرایا جائیگا۔

شیئر: