Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنومیں گاڑیوں کے جعلی انشورنس کا ریکٹ پکڑا گیا

 لکھنو.... اپنی گاڑی کی انشورنس پالیسی کرانے کے دوران آپ پوری طرح سے احتیاط برتیں ۔ خاص کر تھرڈ پارٹی انشورنس کرانے کے دوران متعلقہ کمپنی و ایجنٹ کے بارے میں پوری معلومات حاصل کرلیں۔ لکھنو میں منگل کو فرضی انشورنس کمپنی چلانے کے الزام میں پکڑے گئے جتندر پرتاپ سنگھ نے کئی سنسنی خیز راز اُگلے ہیں ۔2دیگر کمپنی چلنے کی بات سامنے آئی ہے۔ ان میں ایک لکھنومیں ہی چل رہی ہے۔ ایک کمپنی میں تو جتندر ماضی میں کام بھی کرچکا ہے۔ ان معلومات کی بنیاد پر ایس ٹی ایف نے اپنی پڑتال اور تیز کردی ہے۔ ایس ٹی ایف کو اندازہ ہے کہ جتندر نے اپنے ایجنٹوں کی مدد سے 2لاکھ سے زیادہ جعلی پالیسی لوگوں کو بیچی ہیں۔ فرضی پالیسی کے بابت کئی دیگر لوگوں نے بھی ایس ٹی ایف سے شکایت کی ہے۔ ایس ٹی ایف اب جتندر کے 80 ایجنٹوں کی بھی تلاش کررہی ہے۔بہرائچ کے گاﺅں بھکلا کے جتندر سنگھ اپنے کئی ایجنٹوں کو بھی دھوکے میں رکھا تھا۔ اس کے پاس جعلی بروکر کے دستاویز بھی ملے ہیں۔ کئی ایجنٹ اسے بڑا بروکر مان کر ہی اس سے وابستہ تھے۔ 2014 ءسے آئی میکس انشورنس کمپنی چلا رہے جتندر سنگھ کے کچھ دیگر ساتھیوں کی تلاش کی جارہی ہے۔

شیئر: