الاحسائ.... مملکت کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم تارکین کے خلاف کریک ڈاﺅن مہم جاری ہے ۔ الاحساء کمشنری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے 450 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا ۔ سبق نیوز کے مطابق الاحساءکمشنری میں محکمہ جوازات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قانون محنت کی خلاف ورزی پر 50 تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا جبکہ الاحساءکمشنری دوسرے علاقوں سے 400 سے زائد غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا گیا جنہیں مملکت سے بے دخل کرنے کےلئے کارروائی کی جارہی ہے ۔